ابنا: انٹر نیٹ سائٹ " روز الیوسف " نے آج ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ معمر قذافی خفیہ طور پر اسرائیل کو تیل فروخت کیا کرتا تھا اور تیل کی قیمت بھی خود ہی مقرر کیا کرتا تھا۔اس رپورٹ کے مطابق لیبیا کا تیل پناما کے جہازوں کے ذریعہ بحیرۂ روم کے ایک ساحلی ملک منتقل ہوتا تھا جہاں سے اسرائيل بھیجا جاتا تھا لیکن سترہ فروری سے لیبیا میں عوامی انقلاب شروع ہونے کے بعد اسرائيل کو تیل کی سپلائي رک گئی۔رپورٹ کے مطابق یورپی بینکوں میں لیبیا کے ایک سو پچاس ارب ڈالر جمع ہیں اور اس رقم میں اسی ارب ڈالر کا تعلق قذافی سے ہے۔واضح ر ہے کہ ڈکٹیٹر قذافی نے انیس سو انہتر سے شروع ہونے والی اپنی حکومت کے دوران تیل کی آمدنی سے تین کھرب ڈالر کی رقم کو اپنی ذاتی رقم بنالی تھی۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ لیبیا کے ایک تہائي عوام خط افلاس سے نیچے زندگي بسرکرنے پر مجبور ہیں۔..............
/169